انتقال

   


حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (راست) ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور باقی رہنے والی صرف ساری اللہ کی ذات ہے۔ اللہ عزوجل ہر انسان کو کئی ایک خوبیوں سے نوازتا ہے جس کے باعث وہ اپنے خاندان اور ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ محمد شجاعت علی فاروقی بھی ایسی ہی شخصیتوں میں شامل تھے۔ 30 ستمبر بروز جمعہ طویل علالت کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ خدمت خلق اور خاص طور پر ملی خدمت کا جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور یہ جذبہ انہیں ان کے قابل فخر والد محمد فاروق علی فاروقی مرحوم سے ورثہ میں ملا تھا۔ انہوں نے زندگی بھر مجاہد اردو کی حیثیت سے زندگی گذاری اور شجاعت نیوز سرویس کے ذریعہ غیرمعمولی صحافتی خدمات بھی انجام دی۔ ان میں صحافت کا ایک جنون تھا اور ادب و صحافت سے ان کا اس قدر گہرا تعلق تھا کہ انہوں نے مجرد زندگی گذار دی۔ شجاعت علی فاروقی 5 بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑے تھے اور ہر کسی سے خندہ پیشانی سے ملتے۔ نرم گفتاری نے انہیں اپنے دوست احباب میں مقبول بنادیا تھا۔ غرض اللہ عزوجل نے انہیں کئی ایک خوبیوں سے نوازا تھا۔ اللہ سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
٭٭ الحاج صاحبزادہ میر محمود علی خاں ( محمود پاشاہ ) ولد صاحبزادہ میر مہر علی خاں مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بروز جمعرات 29 ستمبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد بلال جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان مقبرہ ہمایوں جاہ روبرو حضرت برہنہ شاہ ؒ ، سنتوش نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569992302 یا 7780685456 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب نور محمد خان ولد جناب محمد عیسیٰ خان مرحوم ساکن جہاں نما فلک نما (دمام سعودی عرب ) کا بعد نماز جمعہ مسجد میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963407869 یا 9394787706 پر ربط کریں۔