انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب عمر بن احمد ولد جناب احمد بن سعید کا بعمر 55 سال علالت کے سبب آج بنجارہ ہلز کے ایک دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد خلفائے راشدین جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین علی آباد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چار بھائی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 14 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد خلفائے راشدین میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9493864824 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب فیض احمد فرزند جناب جی ایم بشیر احمد مرحوم کا 11 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعہ 14 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9493268272 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ نور النساء بنت جناب محی الدین احمد مرحوم زوجہ ڈاکٹر محمد عبدالحلیم مرحوم ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا 9 اکٹوبر کو بعمر 81 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ قبرستان سلیم نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24548993 ۔ 9705861932 پر ربط کریں ۔۔