انتقال

   


حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد معین الدین ولد جناب محمد مراد الدین ساکن اچی ریڈی نگر تیگل کنٹہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 اکٹوبر 2022 کو بعد ظہر گلاب شاہ مسجد بی بی کا چشمہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر میں ادا کی گئی ۔ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر مسجد گلاب شاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9640066820 ۔ 9392375800 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ انیس اختر بنت الحاج محمد خواجہ مشیر الدین مرحوم موظف ایم ڈی او زوجہ جناب غلام رؤف ( اقبال ) مرحوم ساکن ہپی ہومس اپرپلی ، راجندر نگر کا 15 اکٹوبر 2022 بروز ہفتہ بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد ظہر مسجد ہاشم، مغل نگر رنگ روڈ مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین مغل نگر قبرستان عقب قطب شاہی مسجد رنگ روڈ مہدی پٹنم میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 7396268881 ۔ 8686733757 پر ربط کریں ۔۔
کراچی میں انتقال
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج وزائر جناب میر سجاد علی باقری حال مقیم کراچی پاکستان ابن جناب میر دلاور علی باقری ( کمشنر محکمہ بلدیہ حیدرآباد دکن ) مرحوم کا 12 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین وادی الحسین میں عمل میں آئی ۔ اور نماز جنازہ مسجد خیر العمل آنچولی میں ادا کی گئی ۔ مجلس ایصال ثواب 18 اکٹوبر کو بعد نماز مغربین بارگاہ ابوالفضل العباس ( چھوٹی بارگاہ ) چھتہ بازار چوراہا مقرر ہے ۔ مولانا سید ضیا عباس نقوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7989449878 ۔ 9912655378 پر ربط کریں ۔۔