انتقال

   

حیدرآباد۔/19 اکٹوبر، ( راست ) جناب سید سعید الدین قادری جاوید فرزند جناب سید علاء الدین قادری حبیب مرحوم (سابق ایڈیٹر روز نامہ ملاپ اردو ) کا بروز چہارشنبہ 19 اکٹوبر کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم ایک طویل عرصہ تک سعودی عربیہ ( جدہ ) میں مقیم رہ کر حال ہی میں حیدرآباد واپس ہوئے تھے۔ نماز جنازہ 20 اکٹوبر بعد عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ یوسفین ؒ نامپلی میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ، دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون7329028857 پر ربط کریں۔ مرحوم سید سعید الدین قادری جاوید جناب ابوالفتح سید بندگی بادشاہ قادری ( رکن ریاستی وقف بورڈ ) کے ہم زلف ہوتے ہیں۔
کرکٹر محمد اظہرالدین کے والد کی تدفین
حیدرآباد۔19اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیزالدین ریٹائرڈ اکاونٹس آفیسر ودیوت سدھا کی تدفین عمل میں آئی جن کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا تھا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نمازظہرمسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز حیدرآبادمیں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان راج محلہ رام کوٹ میں عمل میں آئی۔