انتقال

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید اعظم الدین ولد جناب سید وہاب الدین عرف توفیق ریٹائرڈ ہیلت اینڈ میڈیکل ڈپارٹمنٹ ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا بعمر 57 سال 19 اکٹوبر 2022 کی شب انتقال ہوگیا ۔ 20 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد چمبیلی کامنڈوا میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین چادر گھاٹ مسجد الماس کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032136618 ۔ 8801173867 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ذاکر اہلبیت مولانا سید علی رضا رضوی کا امریکہ (ہوسٹن ) سے 20 اکٹوبر کو وطن واپسی پر صبح کی اولین ساعتوں میں حرکت قلب بند ہونے سے بحالت نیند انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید محسن رضا کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز اتوار 7 بجے شام حسینیہ موسیٰ بن جعفر پرانی حویلی میں منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ محترمہ فرحانہ نسرین ٹیچر زوجہ مرزا جلال الدین بیگ بنت محمد عبدالرحیم مرحوم حکیم شاہ نگر ٹولی چوکی کا 20 اکٹوبر 2022 بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد شجاعت جانکی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین پیراماونٹ کالونی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985022993 ۔ 9052751488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جعفر علی ایڈوکیٹ مرحوم سابق صدر انتظامی کمیٹی مسجد وزیرعلی چندولال بارہ دری کی اہلیہ محترمہ انور سلطانہ کا جمعرات 20 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ ادا مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ22 اکٹوبر کو بعد نماز عصرمسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 8801041196 پر ربط کریں۔