انتقال

   


حیدرآباد۔/4نومبر، ( راست ) جناب میر واحد علی ولد میر عثمان علی کا بروز جمعرات 7ربیع الثانی 1444 ہجری کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم 9ربیع الثانی بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ کشن باغ چوراہا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7013719521 یا 9394798202 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/4 نومبر، ( راست ) تاج العرفاء حضرت سیدنا محمد سیف الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ کی دختر محترمہ سیدہ محمود النساء اہلیہ حضرت سید شاہ غازی پاشاہ قادری السقاف حال مقیم مدینہ منورہ کا آج بعد نماز جمعہ احاطہ مسجد نبوی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ، حضرت سید محمد رفیع الدین حسینی قادری شرفی سجادہ نشین حضرت علیم شرفی ؒ اور مولانا سید محمد حکیم محی الدین حسینی قادری شرفی مقیم کنیڈا کی ہمشیرہ تھیں۔ پسماندگان میں مولانا سید شاہ محی الدین احمد قادری السقاف منان پاشاہ، مولانا سید شاہ معین الدین احمد قادری السقاف رحمن پاشاہ، مولانا سید شاہ سعید الدین احمد قادری السقاف عرفان پاشاہ، سید شاہ غوث محی الدین احمد قادری سبحان پاشاہ مقیم مدینہ منورہ، سید شاہ ریاض الدین احمد قادری السقاف سلمان پاشاہ مقیم ریاض کے بشمول 5 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 6 نومبر کو بعد عصر مسجد رضیہ حسین درگاہ شریف شرفی چمن سبزی منڈی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 6301134760 ، 9848647584 پر ربط کریں۔