انتقال

   


حیدرآباد۔5نومبر(راست)محترمہ مہر فاطمہ دختر جناب احمد حسین زوجہ جناب محمد حبیب اللہ اقبال مرحوم کا بروز جمعہ 4 نومبر 9 ربیع الثانی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دارالعرفان ریڈ ہلز میں بعد جمعہ ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان علی آباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان محمد نعیم اللہ انور (حال مقیم بحرین) اور محمد ندیم اللہ اطہر اور 4 دختران شامل ہیں۔ مرحومہ، الحاج محمد منور اقبال کی خوش دامن تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700200678 یا 9246530690 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم 6 نومبر بروز اتوار مسجد دارالعرفان ریڈ ہلز میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔
00 زوجہ محترمہ محمد خورشید علی مرحوم، ساکن چوک مرغی کا4نومبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان مسجد شیخین مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6نومبر بروز اتوار بعد نماز عصرمسجد چوک میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں4 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848148024 یا 7306363434پر ربط کریں۔
00 جناب رفیق محمد عرف لالہ ، ساکن بہادر پورہ ولد جناب یار محمد خان مرحوم ریٹائرڈ آر ٹی سی ڈرائیور ( فلک نما ڈپو ) کا آج شام اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد بہادر پورہ میں 5 نومبر 2022 بروز ہفتہ بعد ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد حسینی متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایکفرزند اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7794974516 یا 9894523258 پر ربط کریں۔
00 مولانا نثار احمد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سنگاریڈی حال مقیم سروری ٹاورس سنتوش نگر کالونی حیدرآباد کا 2 نومبر 2022 بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد اُجالے شاہ ؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت اُجالے شاہ ؒ سعید آباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9642384999 پر ربط کریں۔