انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالقدیر ولد جناب محمد عبدالمبین مرحوم کا 9 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد قریش کاچی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اکٹوبر کو مسجد انجمن کاچی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966784492 ۔ 8686534291 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا رضا علی بیگ ابن جناب مرزا محمد علی بیگ مرحوم کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ میت ، ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن قبلہؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس 11 صفر بروز جمعہ 4 بجے شام مسجد حضرت محمد ، رین بازار یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686935968 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب زاہد علی خاں ولد جناب مظہر علی خاں مرحوم ساکن ملک پیٹ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیر وجئے نگر کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، صحافی غضنفر علی خاں کے پھوپھی زاد بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247210203 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شجاعت علی خاں کی اہلیہ محترمہ روحی شجاعت کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج 10-30 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی جائے گی اور تدفین میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس ایصال ثواب بروز اتوار 13 اکٹوبر کو 4 ساعت عصر مسجد نور العمرہ نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ مولانا ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9866585503 ۔ 9291609988 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا احمد آصف بیگ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر انوارالعلوم اسکول ولد ڈاکٹر عبدالغفار بیگ مرحوم کا 9 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان امام باڑہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 11 ستمبر بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9395167173 پر ربط کریں ۔۔