انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ساجد بن علی النہدی ولد جناب علی بن سلطان النہدی ، عمر 50 سال ساکن میر عالم منڈی کا 2 دسمبر 2022 بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 3 دسمبر بروز ہفتہ ، کمیلہ کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978641780 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حبیب عیدروس ولد صدر قاضی حبیب احمد العطاس بارکس کا آج بروز جمعہ بعد نماز عصر مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، حبیب عبدالقادر عرف حبیب قلی ( بسم اللہ ٹورز اینڈ ٹراویلس ) کے حقیقی سالے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700130550 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اسمعیل بی زوجہ محمد صادق علی مرحوم کا 29 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ 30 نومبر چہارشنبہ کو ناگن پلی ظہیرآباد میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت محبوب باشاہ ؒ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9959548035 پر ربط کریں۔ مرحومہ،محمد اقبال کیمرہ سیکشن روز نامہ ’سیاست‘ کی والدہ تھیں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ افسر النساء عرف عالیہ بیگم زوجہ جناب خواجہ شمس الدین فاروقی بنت قاضی محمد نور الدین فاروقی مرحوم کا بروز جمعرات 30 نومبر 2022 شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866164795 ۔ 8465061377 پر ربط کریں ۔۔