انتقال

   


حیدرآباد ۔3ڈسمبر (راست) الحاج محمد عبدالرؤف عرف رؤف سیٹھ ولد محمد ابراہیم مرحوم، کلیانی نواب کی دیوڑھی مغلپورہ کا 3 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ 4 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد وزیرعلی فتح دروازہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ ؒ کے احاطہ عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885047011 پر ربط کریں۔
00 جناب سرور ولد جناب محمد مسکین مرحوم (مالک راجدھانی ٹراویلس) کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 دسمبر اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عنبر پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان عنبر پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100541791 پر ربط کریں ۔۔
000 صاحبزادہ سید حیدر اللہ خاں ولد صاحبزادہ سید حبیب اللہ خاں مرحوم کا 2 ڈسمبر 2022 کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بلال میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔تدفین درگاہ شاہ قیام الدین صاحب ؒ کے احاطہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 4 ڈسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد بلال ، جیوتی باغ عیدی بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9676735988 یا 9110367887 پر ربط کریں۔