انتقال

   

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( راست ) جناب محمد ممتاز علی ریٹائرڈ آر ڈی او ولد جناب محمد جعفر علی مرحوم کا امریکہ کے شہرشہرلیٹ میں دواخانہ میں زیر علاج تھے مختصر علالت کے بعدآج انتقال ہوگیا۔ مرحوم، تعلیم ملڑ فتح دروازہ کے قدیم رہائشی تھے۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ کل بعد ظہر مسجد تعلیم ملڑ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ نماز ظہر 1:15 بجے ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9390133449 یا 7396817740 پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( راست ) جناب محمد علیم الدین ولد جناب محمد عظیم الدین مرحوم مالک غوث لیتھ مشین ورکس سنتوش نگر کا آج صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قادر علی پٹیل امان نگر A میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عمر فاروق ؓ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، جناب محمد رشید الدین بیورو چیف ’سیاست‘ کے بہنوئی تھے۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار11 ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد قادر علی پٹیل میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8125149050 پر ربط کریں۔
٭٭ سید عظیم الدین ولد جناب سید خواجہ محی الدین مرحوم ساکن رفیع کامپلکس مہدی پٹنم کا 10 ڈسمبر 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت بغدادیؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +91-6304186681 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد حفیظ ولد جناب محمد طاہر علی مرحوم کا 9 ڈسمبر 2022 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان امیر پیٹ میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز اتوار بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8341437457 یا 9949656598 پر ربط کریں۔
00 جناب سید وزارت علی عابدی (صفدر ) ولد جنا سید خواجہ علی عابدی مرحوم ساکن چنچل گوڑہ نئی سڑک کا بروز جمعہ9 ڈسمبر 2022 صبح کو انتقال ہوگیا۔ جمعہ کو بعد عصر نماز جنازہ مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9985787722 یا 7207978969 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 11 ڈسمبر کو بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔