انتقال

   


حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (راست) ڈاکٹر محمد عبدالقدیر صدیقی مدرس گورنمنٹ پرائمری اسکول تیگل کنٹہ 2 (بہادر پورہ 2) نبیرہ بحر العلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت ؒ فرزند حضرت مولانا حسین شجاع الدین صدیقی عزت ؒ کا اتوار 11 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ احاطہ صدیق گلشن بارگاہ حضرت بحرالعلوم ؒ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ ڈاکٹر محمد عبدالقادر صدیقی اکمل پاشاہ، محمد فضل اللہ صدیقی اور 2 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 13 ڈسمبر کو بعد مغرب احاطہ صدیق گلشن بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9845419569 یا 9000498220 پر ربط کریں۔
l٭l محترمہ خواجہ سلیم زوجہ پروفیسر ڈاکٹر سید دستگیر پاشا قادری مرحوم کا بروزہفتہ 10 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعدظہر بروز ہفتہ ہی کو مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ کے عقب میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848659301 یا 8688912046 پر ربط کریں۔
مجلس احسان و سلوک
حیدرآباد 11 ڈسمبر (راست) محمد افضل سلیم کی اطلاع کے بموجب 12 ڈسمبر بروز پیر بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبرپیٹ حیدرآباد میں زیرسرپرستی مولانا حافظ محمد غوث رشیدی مجلس احسان و سلوک مقرر ہے۔ مولانا شاہ محمد فضل الرحمن محمود خطاب کریں گے۔