انتقال

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب وہاج محمد خاں ولد جناب تاج محمد خاں مرحوم ساکن بی بی کا الاوہ دبیر پورہ کا بعمر 50 سال 14 دسمبر 2022 بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ دبیر پورہ بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین سید صاحب کا قبرستان ، روبرو بی بی کا الاوہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 16 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885700736 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حمید خاں ولد دلاور خاں ساکن اللہ بنڈہ منگل ہاٹ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر چشتی چمن جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین اللہ بنڈہ پہاڑ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9397994441 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب معین الدین محمد ولد حاجی محمد کھاڑ بھائی کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ 15 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان کواڑی گوڑہ سکندرآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848325162 ۔ 9848036435 پر ربط کریں ۔۔
امریکہ میں انتقال
٭٭ ڈاکٹر محمد برید الدین شاکر ولد جناب محمد سلیم الدین شاکر مرحوم ساکن کنگ کوٹھی عمر 68 سال کا منیسوٹا امریکہ میں 13 دسمبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ منیسوٹا کے مینیا پولیس ٹاون میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم نے خالد ادریس ہاسپٹل جدہ ، کامینینی ہاسپٹل کنگ کوٹھی اور وجئے میری ہاسپٹل خیریت آباد میں خدمات انجام دی تھیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران ( تمام مقیم منیاپولیس ، امریکہ ) شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9951437070 پر ربط کریں ۔۔