انتقال

   


حیدرآباد۔/17 ڈسمبر، ( راست ) الحاج ضمیر الدین ولد اشراف علی مرحوم تاجر پارچہ کا شام ساڑھے سات بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں 18ڈسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7569436685 یا 8801642252 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد یوسف ( پاشاہ ) ساکن کشن باغ صدر مسجد چھلہ ناصر جنگ (پھول والے، مسلم جنگ پُل ) ولد جناب محمد عبدالغنی مرحوم کا 16 ڈسمبر بروز جمعہ بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی رات 11 بجے شب مسجد محمدیہ، عقب آر ٹی اے آفس کشن باغ میں ادا کی گئی ۔ تدفین 9 نمبر پارک سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 7 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 18 ڈسمبر کو بعد عصر مسجد محمدیہ، عقب آر ٹی اے آفس کشن باغ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9618095991 یا 9700160783 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عظمت اللہ ولد جناب سید حبیب اللہ کا 17 ڈسمبر کو 1:30 بجے دوپہر بعمر 55 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 ڈسمبر بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے مسجد ھنو میاں صاحب میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت سید قاسم مجتہدی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8008071786 یا 9866111900 پر ربط کریں۔
٭٭ زوجہ نواب سید صدر الدین علی خان مرحوم نبیرہ سید صدر نواز جنگ بہادر کابعمر 95 سال 17 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد آصفیہ ، پرانی حویلی میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ عبدالقادر صوفی ؒ سکندرآباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم18 ڈسمبر کو بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر +918897310594 پر ربط کریں۔