انتقال

   


حیدرآباد۔/24ڈسمبر، ( راست ) جناب سید مظہر حسین عابدی زوار ابن سید اکبر حسین شعور عابدی ریٹائرڈ آڈیٹر اینڈ سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او آفس حیدرآباد ڈسٹرکٹ ساکن روبرو دارالشفاء پلے گراونڈ کا 23 ڈسمبر2022 بروز جمعہ کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مجلس زیارت 25 ڈسمبر بروز اتوار بوقت 11 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبرات 9395305468 یا 77012130012 پر ربط کریں۔
٭٭ زوجہ جناب سید محی الدین حسینی مرحوم ( ایڈوکیٹ ) کا بعد مختصر علالت بروز جمعہ رات 8 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد اجالے شاہ ؒ سعید آباد میں ادا کی گئی۔تدفین آبائی قبرستان پھسل بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 26 ڈسمبر 2022 بعد نماز عصر مسجد اجالے شاہ صاحب ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9701487506 پر ربط کریں۔