انتقال

   

مدہول۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر ابرار علی ولد میر معظم علی کا بعمر 52 سال اچانک قلب پر حملہ کے باعث دو پہر دو بجے انتقال ہو گیا مر حوم ، میر اصغر علی اسکول اسسٹنٹ باسر کے حقیقی بھائی، محمد اقبال احمد کے پھوپی زاد بھائی ہو تے تھے ۔ بعد نماز عشاء جا مع مسجد مدہول میں نماز جنازہ جناب محمد عمران احمد خطیب جا مع مسجد مدہول نے پڑھائی ۔ آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے ہیں مزید تفصیلات کیلئے ان کے بھائی میر اصغر علی سے 8520985714 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔