انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد عثمان ولد جناب محمد عبدالغفور مرحوم ریٹائرڈ ٹیلی فون ایکسچینج آفیسر کا بعمر 69 سال 28 دسمبر 2022 کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ملے پلی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8019204383 ۔ 7842355807 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ زینب النساء زوجہ جناب محمد ظہیر الدین مرحوم ساکن دبیر پورہ کا 28 دسمبر بعد مغرب مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 29 دسمبر بعد نماز ظہر مسجد پیر پاشاہ نزد دبیر پورہ کمان میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان سید صاحب دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان مسرس محمد علی الدین ، محمد نصیر الدین ، محمد منیر الدین اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347806590 ۔ 9032228389 پر ربط کریں ۔۔