انتقال

   


حیدرآباد ۔ /28جنوری ( راست )سید منظور قادر ولد سید قادر علی ساکن اکبر باغ سعیدآباد کا /27 جنوری جمعہ کو بعمر 59سال انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شاہ معظم اکبر باغ میںادا کی گئی ۔ تدفین بخاری شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7993610662پر ربط پیدا کریں۔
00 جناب ساجد علی صدیقی انجینئر ولد جناب وزیر علی صدیقی مرحوم ساکن مادناپیٹ کا بہ عمر 57 سال مختصرسی علالت کے بعد بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ مہر خاتون چھاونی نادے علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 29 جنوری اتوار کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ مہرخاتون چھاؤنی نادے علی بیگ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9398216935 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد شہاب الدین صدیقی وظیفہ یاب سیول انجینئر کا بروز ہفتہ 28جنوری 2023 کو بعمر 86 سال شام 4 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 جنوری کو بعد نماز فجر درگاہ آغا داؤد صاحب ؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی وہیں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374612121 یا 8520037617پر ربط کریں۔