انتقال

   


حیدرآباد /29 جنوری ( راست ) الحاج شیخ محمد بن احمد باجماع بافعل العمودی موظف سپرنٹنڈنٹ جیل ڈپارٹمنٹ ساکن دبیرپورہ کا 28 جنوری 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء کالی مسجد ، دبیرپورہ عرب گلی میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989094142یا 9866285416 پر ربط کریں ۔
٭ الحاج محمد عبدالحنان نوری چشتی قادری سیول انجینئر مؤظف گورنمنٹ آف آندھرا پردیش کا ادائیگی عمرہ و زیارت حرمین شریفین سے واپسی کے دوران ( 29 جنوری بروز اتوار) حیدرآباد ایرپورٹ پر اُترنے سے قبل ہوائی جہاز میں انتقال ہوگیا۔ مرحوم الحاج حضرت نورالمشائخ سید نوری شاہ حسینی چشتی قادری جیلانی ؒکے دامادتھے ۔ 30 جنوری بروز پیر مسجد العارف بنڈلہ گوڑہ میں نماز جنازہ بعد نماز ظہر(1.30 بجے) ادا کی جائیگی اور تدفین نزد روضۂ نوریہ بندلہ گوڑہ حیدرآباد میں عمل میں آئیگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان و 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848285250 پر ربط کریں۔