انتقال

   

حیدرآباد۔ 30 جنوری (راست) الحاج و زوار ثاقب مرزا سب رجسٹرار اے پی اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک ابن مرزا لطف علی مرحوم کا 28 جنوری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا رضا عباس خاں کی اقتداء میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان و ایک دختر شامل ہیں۔ مجلس زیارت 31 جنوری بروز منگل 4 ساعت عصر حوزۃ المہدی میر عالم منڈی روڈ مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9963635010 یا 8897198570 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید عبد المنان ولد سید عبدالمجید (مرحوم) ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ روڈ اینڈ بلڈنگس حال مقیم ایکمنار مسجد دارالسلام حیدرآباد کا 90 سال کی عمر میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ وہ سید عبدالحنان ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی وسابق نیوز ریڈر اردو دور درشن حیدرآباد کے والد تھے۔ نماز جنازہ شاہی مسجد باغ عامہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد دھوبن دارالسلام میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8500895859 اور 9618248771 پر ربط کریں۔