انتقال

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید مصطفی علی عرف ایاز ولد سید طالب علی مرحوم کا 12 فروری کی رات دیر گئے بعمر 62 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پیاروں میاں مصری گنج میں 13 فروری کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا کے قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290821051 ۔ 7207707860 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خالد سیف الدین صدیقی ولد احمد الدین صدیقی مرحوم کا 14 فروری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ابراہیم میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین مسجد براق جنگ میں عمل میں آئی ۔ زیارت مسجد ابراہیم میں بروز جمعرات 16 فروری بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700555891 ۔ 7981511857 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مریم بیگم زوجہ جناب محمد یوسف مرحوم کا حرکت قلب بند ہونے سے 15 فروری 2023 کو شام 5 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد قبا ، تالاب کٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جل پلی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 7 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032684791 ۔ 9951454995 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سعید النساء فاروق زوجہ جناب محمد رشید اللہ غوری ساکن اعظم پورہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس اعظم پورہ ہائی اسکول ( 2 ) کا منگل 14 فروری رات 11 بجے انتقال ہوگیا اور تدفین بعد نماز فجر چہارشنبہ 15 فروری کو قبرستان متصل مسجد چندہ شاہ صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8374985183 ۔ 8520078812 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غفار حسین ولد جناب غلام رسول مرحوم کا بعمر 57 سال حرکت قلب بند ہونے سے 13 فروری کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب مسجد عائشہ سعادت نگر یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ مسجد سے متصل قبرستان سادات بابا کی درگاہ سادات نگر یاقوت پورہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7780311432 ۔ 9985526457 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر سید علی ہاشمی انگریزی مصنف ’ حیدرآباد 1948 کی ناگزیر تقسیم ‘ کا بعمر 87 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے ۔ امریکہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ہندوستان ، عراق امریکہ کے مختلف اداروں میں بحیثیت لائبریرین خدمات انجام دیں ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ( مقیم نیوزی لینڈ و آسٹریلیا ) اور دو دختران ( مقیم امریکہ ) شامل ہیں ۔ مرحوم بانی صدر سوسائٹی برائے فروغ رواداری ، حیدرآباد رہ چکے ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد بیٹری لائن ، اے سی گارڈ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان احاطہ مسجد میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب سید یاسین ہاشمی ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603831843 ۔ 9246500469 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد جمیل ولد جناب محمد امجد کا بعمر 53 سال ، 15 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد عمر فاروق تاڑبن میں بعد نماز فجر 16 فروری کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین عیدگاہ میر عالم قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676163409 پر ربط کریں ۔۔