انتقال

   

کوہیر۔ 22 ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد ادریس احمد ولد محمد رفیع الدین مرحوم کھادی والے ساکن سکندر واڑی کوہیر حال مقیم حیدرآباد کا بعمر 58 سال انتقال ہوگیا، 21 فروری کو دن کے اوقات میں اپنی موٹر سیکل سے گرگئے تھے، رات میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد کوہیر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ جلوس جنازہ میں مذہبی و سماجی ، سیاسی قائدین نے شرکت کرتے ہوئے ان کے لواحقین کو پرسہ دیا۔ مرحوم ادریس احمد ، محمد یونس پہلوان کے بڑے بھائی تھے اور محمد عمر احمد سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر کے خالہ زاد بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959281811 یا 9000926502 پر ربط کریں۔