انتقال

   

حیدرآباد۔/22 فبروری (راست) جناب محمد منورعلی خان ولد جناب محمد اشرف علی خان مرحوم ساکن منگل ہاٹ کا منگل /21فبروری کو بعمر54 سال بعد نماز ظہر قلب پر حملے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دلاور گنج ‘ منگل ہاٹ میں رات 10بجے ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان چشتی چمن میں عمل میںآئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 23 فبروری کو بعد نماز عصر‘ مسجد دلاور گنج ‘ منگل ہاٹ میں مقررہے۔ پسمانداگان میںاہلیہ کے علاوہ 2فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247430180پر ربط کریں ۔
٭٭ محمد غوث ولد شیخ داؤد وظیفہ یاب ای ایس آئی دواخانہ صنعت نگر کا 21 فروری 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد مغرب مسجد محمدیہ جواہر نگر رحمت نگر میں ادا کی گئی اور تدفین رحمت نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز جمعرات 23 فروری کو بعد نماز عصر مسجد محمدیہ رحمت نگر جواہر نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9704321676 یا 9550133356 پر ربط کریں۔