انتقال

   

حیدرآباد 26 فروری (راست) بحرالعلوم حضرت محمد عبدالقدیر صدیقی صاحبؒ حسرت کے پوترے داماد مولانا حافظ محمد عبدالرشید خاں ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج فلک نما ولد جناب محمد عبدالحمید خاں مرحوم کا بعمر 74 سال 26 فروری 2023 ء کو انتقال ہوگیا۔ وہ جناب ابوالقاسم محمد بادشاہ صدیقی مسلم مرحوم کے داماد تھے۔ نماز جنازہ احاطہ درگاہ حضرت صدیق گلشن بہادر پورہ میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 28 فروری کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت عبدالقدیر صدیقی صاحبؒ حسرت بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9885364513 یا 9542919607 پر ربط کریں۔
٭٭جناب احمد محی الدین ولد محمد جمال الدین حیدر مرحوم اسسٹنٹ سکریٹری ریٹائرڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ اے پی سکریٹریٹ کا 26 فروری بروز اتوار بوقت مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان درگاہ سید احمد بادے پاکؒ عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9550654297 یا 8341011786 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد فصیح الدین احمد ریٹائرڈ اکاؤنٹس آفیسر آندھرا پردیش الیکٹریسٹی بورڈ و مولف کتاب رہنمائے حج، عمرہ و زیاررت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہفتہ بموجب 24 فروری رات 11:30 بجے بعمر 86 سال انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان و تین دختران شامل ہیں۔ تدفین کل بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسر میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت سید احمد بادپا فرسٹ لانسر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849601317 پر ربط کریں۔