انتقال

   

حیدرآباد۔/4 مارچ، ( راست ) الحاج محمد ظہور حسین ( فیروز) ولد محمد منظور حسین موظف انجینئر محکمہ انفارمیشن و کمیونیکیشن کا بروز ہفتہ 4 مارچ 2023 کو 2 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ملے پلی بڑی مسجد میں بعد نماز ظہر (جماعت 1:35) مقرر ہے۔ تدفین یوسفینؒ درگاہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9704984878 ، 9182517047 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ وقار النساء بیگم زوجہ محمد محمود علی مرحوم کا 4 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ نورالدین شاہ قادری پٹیل دارالسلام میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9704083248 پر ربط کریں۔
٭٭ ڈاکٹر کوثر حسن انصاری ابن جناب منظور حسن انصاری مرحوم کا 4 مارچ صبح کی اولین 5 بجے بعمر 82 سال انتقال ہوگیا۔ نمازجنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی اقتداء میں ادا کی گئی اور تدفین 4 ساعت عصر عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 5 مارچ بروز یکشنبہ بوقت 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7095490072 یا9059762668 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب ایم اے نعیم اللہ خان مرحوم ( امیر تبلیغی جماعت ) کے چھوٹے بھائی جناب ایم اے سلیم اللہ خان ولد ایم اے علیم خان مرحوم ملے پلی کا بعمر92 سال ہفتہ 4 مارچ 2023 کی رات میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروزاتوار 5 مارچ کو بعد نماز ظہر ملے پلی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین عالمگیر مسجد قبرستان ، شانتی نگر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان و 3 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246841040 پر ربط کریں۔