انتقال

   

کوہیر /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیرمنڈل مستقر کی مشہور و معروف شخصیت جناب محمد معین الدین تمن پلی والے کا بعمر 80 سال کل شام سلطان واڑی میں اچانک انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد کوہیر میں بعد ظہر مولانا حافظ محمد وسیم الدین نے پڑھائی ۔ تدفین ان کے آبائی قبرستان احاطہ مولانا معزالدین ترکی میں عمل میں آئی ۔ ان کے پسماندگان میںاہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے 5 لڑکیاں موجود ہیں ۔ جلوس جنازہ کوہیر اور ظہیرآباد کے علاوہ اطراف کے کثیر لوگوں نے شرکت اور ان کے لواحقین کو پرسہ دیا ۔ اس موقع پر وائی نروتم کانگریس پارٹی ٹی پی سی سی قائدین نے پہونچکر مرحوم کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا ۔