انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد رحمت اللہ خاں عرف جاوید ولد جناب محمد مشیر اللہ خاں مرحوم ( حال مقیم دبئی ) آغا پورہ کا بروز منگل 7 مارچ کو بعمر 51 سال دبئی میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادریہ نزد ذاکر حسین کمیونٹی ہال آغا پورہ میں 8 مارچ کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919223370 ۔ 9849155633 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر داور علی داور مرحوم ابن میر جعفر علی مرحوم ملازم گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا بعمر 52 سال ساکن نورخان بازار کا حرکت قلب بند ہونے سے کل صبح 8.30 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء ، مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد موین سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 10 مارچ بروز جمعہ بوقت 4.30 بجے شام عبادت خانہ حسین دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848406283 پر ربط کریں ۔
٭٭ جہانگیر بی عرف بی بی کا بعمر 55 سال ساکن نٹراج نگر جھرہ 7 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان شاہ شبلی نٹراج نگر جھرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 بیٹے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9700742543 اور 9949106179 پر ربط کریں ۔