انتقال

   

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( راست ) جناب میر یاور علی عثمان ولد جناب میر فضل علی مرحوم کا 10 مارچ 2023 بروز جمعہ صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ 11 مارچ کو بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت نور الدین شاہ قادریؒ ، پٹیل نگر نامپلی میں عمل میں آئے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9441796786 یا9849011800 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد غنی ولد محمد وزیر مرحوم کا بعمر 68 سال 9 مارچ 2023 بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں 10 بجے شب ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8019663863 یا 7013473863 پرربط کریں۔
٭٭ محترمہ حفیظ النساء زوجہ جناب احمد علی مرحوم عرف نواب ہوٹل باغ جہاں آراء کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ 11 مارچ کو بعد نماز ظہر (جماعت 15-1 بجے ) جامع مسجد باغ جہاں آراء یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی تدفین قبرستان احاطہ درگاہ یوسفین ؒ میں عمل میں آئے گی پسماندگان میں 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لئیے فون 9030135898 یا 9966840086 پر ربط کریں۔