انتقال

   

حیدرآباد ۔ 11 مارچ (راست) جناب محمد عبدالغنی ولد محمد مراد مرحوم مؤظف گارڈ ساوتھ سنٹرل ریلوے تارناکہ سکندرآباد کا بعمر 90 سال 9 مارچ 2023ء بروز جمعرات صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9866974667 ، 9160255557 پر ربط کریں۔
00 جناب شیخ محمد ولد جناب شیخ احمد ساکن کالاپتھر کا 8 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ 9 مارچ کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عارف نوری نگر بنڈلہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کالے پتھر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9700200737 یا 9700696919 پر ربط کریں۔
00 محترمہ کریمہ صدیقہ فضیلت النساء زوجہ جناب سید جلال الدین محمود بنت جناب افضل الدین حسن (آئی پی ایس) ساکن روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز کا 10 مارچ 2023ء کو انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم مسجد حضرت گجراتی شاہ تکیہ راج محلہ رام کوٹ حیدرآباد میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052088655 پر ربط کریں۔