انتقال

   

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( راست ) جناب محمد عبدالقیوم ساکن کنڈالہ باؤلی یاقوت پورہ ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم کا 27 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 مارچ کو بعد نماز فجر مسجد حاجی لعل محمد صاحب یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد ضیاء الدین سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 30 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد حاجی لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ فیض یاقوت پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 7569151256 یا 7569117081 پر ربط کریں۔
٭٭ اہلیہ محترمہ جناب افتخار احمد قریشی گرانڈ ٹورس ملے پلی کا 29 مارچ 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 30 مارچ کوبعدفجر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین شانتی نگر قبرستان مسجد قطب شاہی عالمگیر میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 3صاحبزادے شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9391006083 پر ربط کریں۔
٭٭ ثناخواں رسول ڈاکٹر الحاج محمد اقبال شریف قادری ولد جناب محمد یاسین شریف مرحوم کا 28 مارچ 2023 کو بعد نماز ظہر مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز رات 11 بجے مسجد حضرت خدیجہؓ ، سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت میر مومن دائرہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 30 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد خدیجہؓ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686326116 ۔ 9701109776 پر ربط کریں ۔۔