انتقال

   


حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : یہ خبرنہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہر کے نامور مشائخ حضرت مولانا قاری شاہ محمد مسعود احمد رضوی القادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ فضل اللہ شاہ قادری چشتیؒ و نائب صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ کا آج بہ عمر 75 برس انتقال ہوگیا ۔ مرحوم تا دم آخر کل ہند جمعیتہ المشائخ کے نائب صدر کی حیثیت سے جمعیتہ کو فعال اور سرگرم بنانے سرگرم رہے ۔ نماز جنازہ ہفتہ یکم اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد شام بیگ ، کمہارواڑی ، قریب دبیر پورہ دروازہ مقرر ہے اور تدفین بارگاہ حضرت فضل اللہ شاہ قادری چشتیؒ ، چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور 6 لڑکیاں ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000809206 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ حسینی بیگم زوجہ جناب محمد کریم الدین مرحوم ریٹائرڈ ہیلتھ آفیسر کا انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی عمر 90 سال تھی مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مرحومہ ، جناب معراج الدین ، دور درشن کی خوشدامن تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8019315787 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج سید خلیل احمد ولد جناب سید سکندر احمد مرحوم ساکن رنگ روڈ مغل نگر کا مکہ مکرمہ میں 30 مارچ 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ہی ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 اپریل بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی رنگ روڈ مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712372767 ۔ 9394016020 پر ربط کریں ۔۔