انتقال

   

حیدرآباد۔/5 اپریل، ( راست ) جناب محمد یوسف سابق ڈپٹی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ولد محمد اشرف مرحوم ساکن ٹولی چوکی کا بعمر 83 سال مختصر سی علالت کے باعث 4 اپریل 2023 کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کمیلہ بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ، دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8106477411 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب قادر عبداللہ ولد محمد عبداللہ مرحوم موظف آفس سپرنٹنڈنٹ ملٹری انجینئرنگ سروسیس و سابقہ انٹرنیشنل باسکٹ بال ریفری ( فیبا ) ، نائب صدر اے باسکٹ بال اسوسی ایشن کا 4 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد شکار خانہ ، کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد معروف علی شاہ اعظم پورہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات 6 اپریل کو بعد عصر مسجد شکار خانہ علیجاہ کوٹلہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346298752 ۔ 9059289065 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضوانہ ناہید زوجہ محمد رسول خاں ریٹائرڈ منیجر بلدیہ حیدرآباد کا طویل علالت کے بعد آج صبح ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد سلمان فارسی شہید نگر جھرہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ مذکورہ مسجد میں شام چار بجے مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7416898996 پر ربط کریں ۔۔