انتقال

   

شمس آباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جناب عبدالرزاق ولد جناب عبدالستار مرحوم بعمر 35 سال ساکن احمد کالونی موتی دروازہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ایم ڈی لائنس میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان حضرت سید موسیٰ قادریؒ عابڈس میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8897169446 ۔ 9700544342 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مصطفی ولد جناب محمد مولانا صاحب مرحوم ساکن کالا پتھر کا پیر کو بوقت سحر بعمر 55 سال ہارٹ فیل ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 اپریل کو مسجد وزیر علی صاحب فتح دروازہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان درگاہ یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہ مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 13 اپریل بعد نماز عصر مسجد وزیر علی صاحب فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7893765895 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سینٹ ہیلسن اسکول عابڈس کی ٹیچر وارانی جوزف ، اہلیہ جناب جوزف کا انتقال ہوگیا ۔ دعائیہ اجتماع گن فاونڈری چرچ میں منعقد ہوا ۔ تدفین نارائن گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔۔
کینیڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ مہر النساء بیگم سابق گزیٹیڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی اسکول کرما گوڑہ بنت جناب خواجہ حسن مرحوم ریٹائرڈ فارماسیسٹ عثمانیہ ہاسپٹل ، زوجہ جناب محمد شبیر احمد مرحوم ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاونی ناد علی بیگ کا بعمر 73 سال آٹوا جنرل ہاسپٹل کینیڈا میں 11 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین کینیڈا میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 16132970131 ۔ 98498992061 پر ربط کریں ۔۔