انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر فخر الدین محمد عبد الصمد المعروف (فصاحت ) ولد جناب محمد عبدالقدیر چیف انجینئر مرحوم طاہرہ کلینک کا 20 اپریل 2023 جمعرات کو بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ مسجد نور قدیم ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ( نماز جمعہ 1-15 بجے ) اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ متصل مسلم دواخانہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 23 اپریل بعد نماز عصر مسجد نور ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند ڈاکٹر عبدالقدوس یاسر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799249353 ۔ 9346848979 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ابراہیم علی ولد جناب سید علی مرحوم ساکن دودھ باولی کا بعمر 53 سال 18 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 اپریل کو بعد ظہر مسجد میر حکیم وزیر علی چندو لال بارہ دری میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد پیارو میاں مصری گنج متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 اپریل بعد نماز عصر مسجد کمان سوکھی میر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949654067 ۔ 9030191940 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ادیب و شاعر ڈاکٹر محسن جلگانوی کے داماد جاوید علی سینئیر ڈائرکٹر این آئی سی کا پونے میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین ان کے آبائی وطن جالنہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013380902 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عثمان علی سابق ملازم حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی ساکن بورہ بنڈہ سائیٹ II کا بعمر 79 سال بروز چہارشنبہ قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات مسجد نور بورہ بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین پنجہ گٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885547193 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شمیما نوشین اہلیہ محمد عبدالحق عرف ( نواب ) ساکن سدی پیٹ حال مقیم فرسٹ لانسر اویسی نگر مانصاحب ٹینک حیدرآباد کا بروز جمعرات 20 اپریل کو انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عالمگیر مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین عالم گیر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347996800 یا 8074642865 پر ربط کریں۔