انتقال

   

پٹلم /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین کی ہمشیرہ حسینہ بیگم 3 رمضان سے علیل تھی ۔ انہیں 15 اپریل کو ومیگا ہاسپٹل گچی باؤلی حیدرآباد میں شریک کیا گیا۔ 22 اپریل ہفتہ کو عیدالفطر کی نماز سے قبل علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔ یہاں ذکر کرنا ضروری ہے کہ عیدالفطر سے ایک دن قبل نمائندہ سیاست کے بہنوائی شیخ چاند کی والدہ کا انتقال نظام آباد پھولانگ محلہ میں ہوا۔ کانگریس پارٹی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، سنگمیشور نے مرحومہ کے قیام گاہ پہونچکر مرحومہ کا دیدار کیا اور اہل خاندان کے افراد کو پرسہ دیا ۔ بعد مغرب عیدگاہ پر جنازہ کی نماز مفتی شیخ جمشید اشاعتی نے پڑھائی ۔ عیدگاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ پسماندگان میں مرحومہ کے شوہر شیخ چاند ، دختر شبینہ ، فرزندان میں کانگریس قائد شیخ عدنان اور شیخ عشوان موجود ہے ۔