انتقال

   

شاذ تمکنت مرحوم کے برادر کا انتقال
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید امتیاز الدین ، ریٹائرڈ سپرنٹنڈنگ انجینئر ، الیکٹریسٹی بورڈ کا بعمر 82 سال 25 اپریل کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ وہ شاذ تمکنت کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ مسجد حیدر گوڑہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ عنداللہ شاہ بشیر باغ میں عمل میں آئی ۔ انہوں نے روزنامہ سیاست اور دیگر اخبارات میں کئی مضامین لکھے تھے ۔ وہ اقبال اکیڈیمی کے سابق معتمد اور طور بیت المال کے رکن تھے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند ڈاکٹر سید مزمل الدین شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے ڈاکٹر سید مزمل الدین 9704149205 ، فواد تمکنت 8019683115 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب محمد جمیل حسین نظام فرزند جناب محمد باقر علی مرحوم ( برادر خورد ڈاکٹر مفتی کاظم حسین مرحوم ) کا 23 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز مسجد مولوی مطہر عقب اردو گھر مغل پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد ذاکر حسین جنید اور محمد مظفر حسین نایاب کے چچا تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849671884 پر ربط کریں ۔۔