انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد ابراہیم ولد جناب محمد یعقوب مرحوم موظف عثمانیہ یونیورسٹی ہاسٹل انچارج کا بعمر 78 سال 25 اپریل 2023 کو انتقال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد محمدیہ ، وٹے پلی فاطمہ نگر میں ادا کی گئی اور تدفین چولا پلی موضع کیسم پیٹ منڈل رنگاریڈی ضلع میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان و دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848057040 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلام ولد جناب محمد عبدالعزیز کا بروز منگل 25 اپریل 2023 کو 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ٹیک بغدادی نامپلی میں ادا کی گئی اور قبرستان درگاہ یوسفینؒ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات اسی مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989667316 ۔ 8686856900 پر ربط کریں ۔۔