انتقال

   

حیدرآباد۔ یکم؍ مئی، ( راست ) مغلپورہ کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر محمد کلیم اللہ ولد قاضی شیخ احمد مرحوم کا آج بروز دوشنبہ امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ موصوف اویسی ٹیچنگ ہاسپٹل میں پروفیسر تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دارالسلام شکاگو میں ادا کی گئی اور مرسی مسلم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ غائبانہ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ مغلپورہ میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9700316777 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ یکم؍ مئی ، ( راست ) جناب محمود محی الدین ولد جناب غلام محی الدین مرحوم متوطن یلدرتی ، ضلع میدک حال مقیم واحد کالونی یاقوت پورہ حیدرآباد ، موظف منتظم جی ایچ ایم سی کا بروز پیر یکم مئی 2023 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروزمنگل 2 مئی کو مسجد عرفات میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات8897890096 یا 9542315770 پر ربط کریں۔
ll جناب محمد فاروق ولد جناب محمد ابراہیم ساکن پنجہ شاہ عرف مچھلی والے فاروق کا انتقال ہوگیا۔ 29اپریل 2023 کو 12 بجے دن۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی گئی اور تدفین فیلخانہ قبرستان میں عمل میں آئی، پسماندگان میں 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848796700 یا 9160388284 پر ربط کریں۔
ll سید زینب فاطمہ رضوی بنت سید تقی علی رضوی زوجہ سید شجاعت حسین نقوی کا یکم مئی بروز پیر صبح انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز منگل 4 ساعت عصر عبادت خانہ دارالشفاء میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 7893581214 یا 7095517110 پر ربط کریں۔