انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد سلیم قادری ولد جناب محمد اسحاق قادری مرحوم پروپرائٹر قادریس الکٹریکلس ویسٹ پرشانت نگر افضل نگر ملک پیٹ کا 25 اکٹوبر کو 3 بجے خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادری باغ عنبر پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف قادری باغ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران و دو فرزندان محمد علیم قادری و محمد علی قادری شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قادری عنبر پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985910579 ۔ 9294403478 پر ربط کریں ۔۔
٭ محمد ضیاء الدین خان ولد جناب محمد جہانگیر خان مرحوم کا بعمر 60 سال ساکن پانی کی ٹانکی جہاں نما کا مختصر علالت کے بعد 25 اکٹوبر بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 27 اکٹوبر بروز اتوار فرزند کی امریکہ سے آمد کے بعد ، بعد نماز ظہر قادری چمن فلک نما میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قادری چمن میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند حال مقیم امریکہ اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مرحوم ، جناب ضمیر الدین خان ساکن جہاں نما کے بھائی ہوتے ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 29 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد انوار شکور جہاں نما میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848772744/9885144800 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد فاروق ولد جناب محمد علی موظف ملازم فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کا 25 اکٹوبر کو عین مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد قباء رسالہ خورشید میں ادا کی جائے گی اور تدفین رسالہ خورشید قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9000519067 پرربط کریں۔