انتقال

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک کے والد الحاج محمد یوسف علی ولد جناب محمد علی مرحوم ساکن مانصاب ٹینک متوطن گورارم کوڑنگل کا بعمر 85 سال بروز چہار شنبہ 10 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ بروز جمعرات 11 مئی کو بعد نماز فجر مرحوم کے بڑے فرزند مفتی محمد ریاض علی نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں پڑھائیں گے اور الحاج حافظ محمد فیاض علی گورارم کوڑنگل میں 11 بجے نماز جنازہ پڑھائیں گے اور تدفین قبرستان گورارم کوڑنگل میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849007861 9848096760 پر ربط کریں ۔
٭٭ رکن عاملہ جمعیت القریش حیدرآباد جناب حاجی قریشی ساکن نارسنگی فرزند جناب خواجہ قریشی مرحوم کا 9 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد میر وزیر علی میں ادا کی گئی ۔ زیارت 11 مئی بروز جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر ، تین فرزندان عامر قریشی ، سلمان قریشی اور رضوان قریشی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6281312733 ۔ 9182859157 پر ربط کریں ۔۔
شکاگو امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/10 مئی، ( راست ) محترمہ یزدانی بیگم عرف یزدانی آپا زوجہ جناب محمد عابد علی مرحوم ساکن ملے پلی؍ مراد نگر کا 9 مئی 2023 منگل کی شب ہندوستانی وقت کے مطابق 10 بجکر 20 منٹ پر طویل علالت کے بعد شکاگو امریکہ کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 مئی کو بعد ظہر امریکہ میں اداکی گئی۔ پسماندگان میں 3 فرزندان محمد زاہد علی شکیل، محمد امجد علی سہیل حال مقیم امریکہ ، محمد احمد علی راحیل حیدرآباد اور 4 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات +918885555285 ، +1(847)951-1513 پر ربط کریں۔