انتقال

   

حیدرآباد ۔ 13 مئی (راست) جناب محمد عبدالوحید ریٹائرڈ پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ ولد محمد عبدالرحیم مرحوم کا جمعہ 12 مئی 2023ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد کوٹلہ حسن اللہ خان ناگاباولی روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 14 مئی کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246270057 ، 9550921634 پر ربط کریں۔
00 جناب مسعود حسن انصاری ولد منظور حسن انصاری مرحوم سابق سب ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن کا آج بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد دارالعرفان ریڈہلز میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت اجالے شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849223047 پر ربط کریں۔
00 محترمہ طاہرہ فاطمہ بنت مرزا محمد حسن مرحوم اہلیہ سید حسین نقی عقیل کا کل رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا رضا عباس خاں نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 14 مئی اتوار 4 ساعت عصر اعجاز منزل دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390674195 ، 9059581472 پر ربط کریں ۔۔
00 جناب حیات اللہ خان سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج کا آج صبح حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔۔
00 محترمہ رضوانہ روشن زوجہ وحید جاوید بنت اقبال نواب مرحوم کا بروز جمعہ 12 مئی 2023 کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد پیارو میاں مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد محمدیہ کے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 مئی اتوار بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7013416704 پر ربط کریں ۔۔