انتقال

   

حیدرآباد۔/17 مئی، ( راست ) جناب محمد فضل الدین ( ریٹائرڈ ایم آر او ) ولد جناب محمد فصیح الدین مرحوم کا بعمر 72 سال 15 مئی 2023 کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد عالمگیری، شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ دوختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعرات 18 مئی کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیری، شانتی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9052929693 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ رضوانہ بیگم ولد محمد سیف الدین مرحوم زوجہ محمد اشفاق علی مرحوم ساکن یاقوت پورہ کا 16 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عرفات میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 مئی بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 لڑکے ، 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801733654 ۔ 8790954432 پر ربط کریں ۔۔