انتقال

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد اسمعیل ( بابو میاں ) ولد جناب محمد محی الدین مرحوم ریٹائرڈ ملازم پی ڈبلیو ڈی اینڈ آر اینڈ بی ساکن جلال کونچہ حسینی علم کا 27 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت عبداللہ شاہ حسینی علم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد پیارو میاں ؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 29 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9346763128 ۔ 9885490293 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شرف الدین ولد جناب محمد برہان الدین ساکن خلوت چارمینار کا 28 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین چوڑی بازار بیگم بازار کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت فاتحہ سیوم بعد عصر جامع مسجد چوک میں 29 اکٹوبر کو مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959634316 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ طاہرہ موسوی بنت میر اسد علی موسوی مرحوم اہلیہ سید محمد عسکری موسوی مرحوم کا 28 اکٹوبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ تدفین 29 اکٹوبر کو دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس زیارت 31 اکٹوبر کو 11 بجے دن مسجد نور الامرا بازار نور خاں مقرر ہے ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7036195710 ۔ 9246583101 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد نصیر الدین ساکن چندو لال بارہ دری کالونی کا 27 اکٹوبر کی شب علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روبرو واقع مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ زیارت 29 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703891352 ۔ 9848164878 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر محمد عبدالصمد صمدانی فاضل ساکن مشیر آباد کی اہلیہ محترمہ کا بعمر 93 سال حرکت قلب بند ہوجانے سے 28 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب اچانک انتقال ہوگیا ۔ 29 اکٹوبر کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان جامع مسجد مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246502801 ۔ 7702858522 پر ربط کریں ۔۔