انتقال

   

حیدرآباد: 15 جون (راست) سید طلعت ہاشمی ولد سید عبدالحق ہاشمی مرحوم کا قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات بعد نماز عصر مسجد چار چمن جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور دو فرزندان ہیں۔ وہ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست کے نسبتی برادر تھے۔ مزید معلومات کیلئے فون 9290201021 پر ربط کریں۔
٭٭ محمد عبدل اعلی ولد محمد عبدالقادر مرحوم کا آج رات انتقال ہوگیا۔ مرحوم اروند نگر کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد کے ساکن تھے۔ پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے ڈاکٹر محمد عبدالقادر سعودی عربیہ محمد عبدالرئوف ہیں۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق اروند نگر کالونی ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ تدفین سلطان کا دائرہ قبرستان روبرو چنچل گوڑہ جیل ہے۔ مزید تفصیلات 9502742797 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔