انتقال

   


حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( راست ) : مولانا حافظ الحاج محمد عثمان نقشبندی سابق امام مکہ مسجد و خطیب مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر کا 17 جون 2023 بروز شنبہ صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مکہ مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے امامت فرمائی ۔ علماء کرام و مشائخ عظام نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت محدث دکن حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندیؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ ، جناب محمد مسیح اللہ خاں صدر نشین وقف بورڈ ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی ، مفتی محمد مستان علی قادری ، مولانا حافظ محمد رضوان قریشی ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی ، حافظ عبدالطیف ، مولانا عبدالعلی صدیقی ، مولانا سید ندیم اللہ حسینی ، مولانا سلطان محی الدین قادری الموسوی ، مولانا میر محمد علی قادری الجیلانی ، مولانا سید رفعت علی خطیب ، جناب عبدالجلیل طارق ، ارکان اسمبلی ممتاز احمد خاں ، سید احمد پاشاہ قادری اور دیگر نے شرکت کی ۔ انتقال کی خبر سنتے ہی کثیر تعداد میں سربرآوردہ شخصیات نے مولانا کی رہائش گاہ ٹولی چوکی چھابرا انکلیو میں واقع مکان پہنچ کر ان کے غم زدہ ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ جناب الحاج محمد محمود علی ہوم منسٹر آف تلنگانہ نے تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا تعزیت بھی پیش کیا ۔۔
حیدرآباد ۔ 17 جون (راست) الحاج محمد شعیب الرحمن (انجینئر) ولد جناب محمد حسیب الرحمن مرحوم مقیم ریاض، سعودی عربیہ کا انتقال 12 جون پیر کو ہوگیا۔ 14-6-2023 جون کو نماز جنازہ مسجد الراجھی، ریاض میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدہ، اہلیہ، ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7780550537 یا 8500641286 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 17 جون (راست) جناب محمد عبدالرشید خان ولد محمد عبداللہ خان مرحوم کا جمعہ 16 جون کو میشیگن (Michigan) میں بعمر 96 سال انتقال ہوگیا۔ انہیں کچھ عرصے سے ڈیمنشیا (Dementia) ہوگیا تھا۔ وہ حکومت آندھراپردیش میں ڈپٹی لیبر کمشنر کے عہدہ پر ریٹائر ہوئے تھے اور ساکن دارالشفاء تھے۔ بروز ہفتہ 17 جون کو نماز جنازہ اسلامک اسوسی ایشن آف گریٹر ڈیٹرائٹ (I.A.G.D.) کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین وائٹ چیاپل ٹرائے میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک فرزند ارشاد احمدخان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے حیدرآباد میں جناب صفی قادری +800829134123 اور امریکہ میں ارشاد احمد خان77424568471+ سے ربط کریں۔
00 جناب احمد غیاث الدین صدیقی سینئر اکاونٹنٹ پرنسیس عیسن گرلز ہائی اسکول ‘ پرانی حویلی ولد جناب رحمت علی صدیقی کا بعمر40سال حرکت قلب بند ہوجانے سے جمعہ16جون کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد چھاونی نادعلی بیگ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد عباد اللہ شاہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔فاتحہ سہ یوم اتوار 18جون بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔تفصیلات 9948348770سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
00 جناب عمران غوری ولد محمد غوری (ایڈوکیٹ) وظیفہ یاب پولیس ڈپارٹمنٹ ساکن رنجن کالونی نواب صاحب کنٹہ کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 جون کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی وطن پیرلہ گوڑہ شادنگر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700151818 یا 9966386509 پر ربط کریں۔
00 جناب سید مصطفی پاشاہ سینئر اسسٹنٹ (ڈی ای او) ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفس ولد سید عثمان پاشاہ مرحوم کا بعمر 51 سال حرکت قلب بند ہوجانے سے 17 جون ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان لنگرحوض متصل پولیس اسٹیشن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 19 جون بعد نماز عصر مسجد محمدیہ کاکتیہ نگر ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہل خانہ کے علاوہ دو لڑکے دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9502002251 ربط کریں۔