انتقال

   

حیدرآباد /9 جولائی ( راست ) جناب محمد بابر ولد محمد یوسف مرحوم ساکن رنگیلی کھڑکی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 10 جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مولا کا چھلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان ، دو دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 6302051220یا 9397004023 پر ربط کریں
٭٭ جناب محمد علی ربانی ولد جناب محمود علی ربانی مرحوم سپرنٹنڈنٹ موبائل کورٹ نلگنڈہ کا بعمر 59 سال 9 جولائی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد عبدالرزاق تروپ بازار میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان فرمان واڑی عابڈس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848921683یا 9966280014 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ شریفہ عائشہ بنت جناب حبیب عبدالرحمن جیلانی زوجہ حبیب سالم بن علی العطاس کا مختصر سی علالت کے بعد 9 جولائی ،بروز اتوار 2023 ء کو انتقال ہوگیا ۔ نمازِ جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 11 جولائی بروز منگل بعد نماز ظہر (1:30) مسجد رحمتین چندرائن گٹہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں فرزند کے علاوہ 4 دختران و نبیرگان موجود ہیں۔ مرحومہ ، حبیب حسن بن سالم العطاس (حسنو) کی والدہ محترمہ اور حبیب محمد بن عبداللہ رفیع (حبیب جانی ) کی نانی صاحبہ تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9182810255 پر ربط کریں ۔