انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ نور جہاں باسط زوجہ جناب محمد عبدالباسط مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 جولائی بعد نماز ظہر ، جامع مسجد قادریہ ، فرسٹ لانسر ، مانصاحب ٹینک میں ادا کی جائے گی اور تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9515732273 ۔ 040-23392893 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عائشہ صدیقہ زوجہ جناب سید عارف الدین ساکن شکر کوٹہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی تدفین آبائی قبرستان رین بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 14 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد منشی صدیق شکر کوٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9676161980 ۔ 8466820734 پر ربط کریں ۔۔
ریاض میں انتقال
جدہ، 12 جولائی (ایجنسیز) ایک حیدرآبادی طالب علم مشتبہ بخار کی وجہ سے ریاض کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا اور اسے چہارشنبہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق، 16 سالہ محمد عبدالحئی پاشاہ ریاض کے انڈین انٹرنیشنل اسکول میں گیارہویں کا طالب علم گزشتہ منگل کو مشتبہ بخار میں مبتلا ہوگیا تھا اور اسے جمعہ کو مقامی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ دوران علاج موت ہوگئی۔مرحوم پاشاہ اسکول کی کرکٹ ٹیم کے ایک فعال کھلاڑی اور طلباء میں سرگرم تھے۔ان کے والد محمد عبدالغفار حیدرآباد کے یاقوت پورہ کے رہنے والے ہیں اور کافی عرصے سے ریاض میں مقیم ہیں۔سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حیدرآبادی طالب علم کی یہ چوتھی موت ہے، اس سے قبل الخبر میں سڑک حادثے میں 3 طلبہ کی موت ہوئی تھی۔