حیدرآباد 11 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے استفادہ کنندگان کو ایک ہفتہ میں 202.90 کروڑ جاری کئے گئے۔ استفادہ کنندگان کو مکانات کی تعمیر کی نوعیت کے حساب سے ہر پیر کو بلز کی رقم ادا کی جاتی ہے۔ بلز کی اجرائی کے تحت 11 نومبر تک 18247 استفادہ کنندگان کو رقومات جاری کردی گئیں۔ استفادہ کنندگان کو رقومات کی اجرائی میں 4615 مکانات بیسمینٹ، 8517 مکانات چھت کی سطح تک اور 5115 مکانات سلاب کی تکمیل سے متعلق ہیں۔ حکومت نے استفادہ کنندگان کو ابھی تک 2900 کروڑ جاری کئے ہیں۔ بیسمینٹ تک تعمیرکیلئے 1610.79 کروڑ ، چھت کی سطح تک تعمیر کے لئے 716.91 کروڑ جبکہ چھت کی تکمیل پر572.65 کروڑ جاری کئے گئے۔ ریاست میں 233069 مکانات کی تعمیر کا آغاز ہوا ہے۔ اُن میں 90613 مکانات بیسمینٹ تک تعمیر کئے گئے جبکہ چھت کی سطح تک 41212 اور چھت مکمل کرنے والے مکانات کی تعداد 37400 ہے۔1