انصاف تک آسان رسائی کیلئے ہر ممکن کوشش:پرساد

   

نئی دہلی، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے انصاف تک عام آدمی کی رسائی آسان کرنے کی سمت میں ہر ممکن کوشش کی پیر کو یقین دہانی کرائی۔ پرساد نے صبح شاستری بھون میں قانون اور انصاف کی وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرساد نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کے عوام کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ قیادت نے مجھے اہم ذمہ داری دی ہے ۔ میں ان کی توقعات اور امیدوں کے مطابق کام کروں گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے فیصلہ کن اکثریت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تک مؤثر رسائی کے لئے ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قانونی پہنچ، قانونی رکاوٹوں اور بنیادی ڈھانچہ ان تینوں کا انصاف کی تقسیم میں اہم مقام حاصل ہے ۔ یہ خوشگوار لمحہ ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں مواصلات اور آئی ٹی کے چارج بھی دیئے ہیں۔ تال میل قائم کرکے تکنیکی وسائل کے ذریعے انصاف تک رسائی کو مؤثر بنایا جائے گا۔