انڈونیشیاء میں زلزلہ، چار ہلاک

   

جکارتہ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے گنجان آبادی والے جزیرہ جاوا میں ایک طاقتور زیرسمندر زلزلے کے نتیجہ میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جس کے بعد کچھ دیر کیلئے سونامی کی مختصر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس علاقہ میں جمعہ کی شام 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ ہوا تھا۔ جکارتہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجہ میں کئی افراد عمارتوں سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے۔